بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کرسرکاری بینک لوٹ لیا

ملزمان نے بینک کے قریب دکان کرایہ پر لی،چارماہ تک سرنگ کھودتے رہے،بھارتی پولیس

بدھ 15 نومبر 2017 11:56

بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کرسرکاری بینک لوٹ لیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) بھارت کے شہر ممبئی میں چوروں نے ایک حکومتی بینک 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر لوٹ لیا ۔ چوروں کو یہ سرنگ کھودنے میں چار ماہ لگے۔پولیس نے بھارتی ٹی وی کو بتایاکہ کیش رقم اور زیور چوری ہوا ہے تاہم اس کی مالیت کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔ اس واقعے کے منصوبہ سازوں نے بینک آف بروڈا کی عمارت کے ساتھ والی جگہ کرائے پر لی تھی تاکہ وہ بینک میں چوری کرنے کے لیے سرنگ کھود سکیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ چوری کرنے والوں نے ساتھ والی دکان میں ایک روزمرہ اشیا کی دکان بنائی تھی تاکہ کسی کو بھی اس حوالے سے شک نہ ہو۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیر کے روز بینک ملازمین نوکری کے لیے پہنچے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چوری ہفتہ کی رات کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا ماننا ہے کہ چوروں نے بینک کے ساتھ ہی ایک دکان کھول رکھی تھی اب تک یہ ظاہر نہیں کہ کسی کو شک پڑے بنا کئی ماہ تک یہ چور سرنگ کھونے میں کیسے کامیاب ہوئے۔

مقامی میڈیا نے بینک کے بہت سے پریشان صارفین سے بات کی جن میں کچھ کا کہنا تھا کہ ان کی عمر بھر کی جمع پونجی بینک میں لاکروں میں موجود تھی اور اب وہ لٹ گئی ہے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ کئی نسلوں سے ان کے خاندان میں جو زیور تھا وہ چوری ہو گیا ہے۔پیر کے روز جب بینک ملازین بینک پہنچے تو انھوں نے یہ واقعہ پولیس میں رپورٹ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینک کے 225 میں سے 30 لاکروں میں چوری کی گئی ہے۔اس واقعے کے ملزمان کی نشاندہی ہونا ابھی باقی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ بینک کے 225 میں سے 30 لاکروں میں چوری کی گئی ہے۔بینک آف بروڈا سرکاری بینک ہے۔

متعلقہ عنوان :