شوہر نے بیوی کو کالی کہا تو بیوی عدالت پہنچ گئی

بدھ 15 نومبر 2017 11:47

شوہر نے بیوی کو کالی کہا تو بیوی عدالت پہنچ گئی
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء ) :صادق آباد کے نواحی علاقہ تھلہ شریف کے رہائشی شکیلہ بی بی نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی 2014ء میں عبد الحمید کے ساتھ ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

میرا لالچی شوہر میرا ذاتی 5تولہ زیور ،چار بکریاں ،ایک بچھڑا ،ایک لاکھ روپے کی مالیت کا جہیز ہتھیانا چاہتا ہے اور میرے شوہر نے میرے ماموں کے بیٹے سلیم کے ساتھ نا جائز تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے مجھے کالی قرار دیتا ہے ،میرے شوہر کے بھائی بھی مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں ۔لیکن میری فریاد پولیس تھانہ احمد پور لمہ نے بھی نہیں سنی عدالت نے فورا ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ کو 22نومبر کو طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :