اولاد نہ ہونے پر نشئی نے بیوی کو فروخت کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 نومبر 2017 11:44

اولاد نہ ہونے پر نشئی نے بیوی کو فروخت کر دیا
کامونکے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15نومبر 2017ء):اولاد نہ ہونے پر نشئی نے بیوی کو فروخت کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی موضع کھوت خورد کے محنت کش رمضان کی بائیس سالہ بیٹی رقیہ بی بی عرف فاخرہ کی شادی ساڑھے تین سال قبل ڈھاری گجراں کھاریاں والا شیخوپورہ کے سفیان عرف گوشی سے ہوئی اس دوران فاخرہ بی بی کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملزم اکثر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا جس پر فاخرہ گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی مگر ملزم اسے صلح کے بہانے واپس لے آیا۔ کچھ عرصے بعد فاخرہ کی ماں نےاپنی بیٹی کی خیریت دریافت کرنے کیلئے فون کیا تو سفیان عرف گوشی نے گالی گلوچ کرتے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے کہا اس نے فاخرہ بی بی کو فروخت کردیا ہے۔فاخرہ کی ماں نے ملزم کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔