افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکیورٹی رسک ہے‘اعزاز چوہدری
تازہ ترین : 1
افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکیورٹی رسک ہے‘اعزاز چوہدری

افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکیورٹی رسک ہے‘اعزاز چوہدری

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکیورٹی رسک ہے‘ دہشتگرد افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں،جس پر تحفظات ہیں‘امن کی بحالی کیلئے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں‘پاکستانی فورسزدہشتگردی کوجڑسے ختم کررہی ہیں،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنا آرہا ہے۔

وہ بدھ کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے افغانستان کے بیشتر علاقوں میں افغان حکومت کی عمل داری نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پراعزازچوہدری نے امریکی سینیٹر کو بتایا کہ افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکیورٹی رسک ہے،دہشتگرد افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں،جس پر تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیارہے، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فورسزدہشتگردی کوجڑسے ختم کررہی ہیں،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنا آرہا ہے۔…

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 11:45:35

اپنی رائے کا اظہار کریں