احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی ‘ پرویز رشید اور مریم نواز پوائنٹس سمجھاتے رہے

بدھ 15 نومبر 2017 11:45

احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی ‘ پرویز رشید اور مریم نواز پوائنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور صاحبزادی مریم نواز انہیںنکات سمجھاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں نواز شریف پہلی صف میں بیٹھے جبکہ مریم نواز بھی ان کے ساتھ بیٹھی تھیں۔ کمرہ عدالت میں آصف کرمانی نے پرویز رشید کو ایک پرچی نکال کر دی اور کہاکہ میاں صاحب کو عدالت میں بیان کے لیے پوائنٹس لکھ دیں۔ جس پر پرویز رشیدنے نواز شریف کو پوائنٹس لکھ کر دینے کی بجائے سمجھاتے رہے۔دوسری جانب مریم نواز بھی عدالت میں بیان سے متعلق اپنے والد کو سمجھاتی رہیں۔