نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اور وزیراعظم کو ایک اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا ‘ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کا والیم ٹین ابھی بھی بن رہا ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 11:45

نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اور وزیراعظم کو ایک اقامہ پر گھر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اور وزیراعظم کو ایک اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا ہے‘ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کا والیم ٹین ابھی بھی بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا اور وزیراعظم کو ایک اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کا والیم ٹین ابھی بھی بن رہا ہے۔ محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت یا الزام نہیں ہے جب انصاف ہوتا نظر نہ آئے تو سوال تو اٹھتے ہیں۔ سوالوں کے جواب پاکستان کے عوام 2018 میں دیں گے۔