مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کر دی

مریم نواز کی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا ‘جہانگیر جدون نے نمائندہ بننے کیلئے عدالت کے روبرودرخواست پر دستخط کئے

بدھ 15 نومبر 2017 11:45

مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسزمیں حاضری سے استثنیٰ کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی جبکہ مریم نواز کی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا ‘جہانگیر جدون نے نمائندہ بننے کیلئے عدالت کے روبرودرخواست پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ آج صبح احتساب عدالت پیش میں ہو ئے،ان کے وکیل خواجہ حارث نے مریم نوازکی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس میں مریم نواز کی جانب سے نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،جہانگیر جدون نے نمائندہ بننے کیلئے عدالت کے روبرودرخواست پر دستخط کئے۔