عدالتوں کے دوہرے معیار کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں ‘ نواز شریف

بدھ 15 نومبر 2017 11:45

عدالتوں کے دوہرے معیار کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں ‘ نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کا دوہرا معیار ہے ‘اس دوہرے معیار کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں‘عدالتی فیصلے میں ایسا پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے تاہم سزا دی نہیں جارہی بلکہ دلوائی جارہی ہے‘عدالتی فیصلے میں ایسے ریمارکس تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں۔

وہ بدھ کو یہاں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے عمران خان کو ضمانت ملنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا ہمارے لیے الگ معیار ہے اور دوسروں کے لیے الگ ہے۔انہو ں نے کہا کہ عدالتوں کا دوہرا معیار ہے ‘اس دوہرے معیار کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے میں ایسا پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے تاہم سزا دی نہیں جارہی بلکہ دلوائی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں ایسے ریمارکس تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں۔…

متعلقہ عنوان :