گلوکار سیم سمتھ بل بورڈ ٹو ہنڈرڈ پر پہلے نمبر پر آگئی

’ دی تھرل آف اٹ آل‘‘ چارٹس پر ٹاپ کرنے والی پہلی البم بن گئی

بدھ 15 نومبر 2017 11:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)گلوکار کے نئے البم ’’دی تھرل آف اٹ آل‘‘ کی ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران ہی دو لاکھ سینتیس ہزار کاپیاں فروخت ہوگئیں- برطانوی گلوکار سیم سمتھ بھی بل بورڈ ٹو ہنڈرڈ پر پہلے نمبر پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

’’ دی تھرل آف اٹ آل‘‘ چارٹس پر ٹاپ کرنے والی پہلی البم بن گئی ۔ برطانوی گلوکار سیم سمتھ کی گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی البم دی تھرل آف اٹ آل بل بورڈ ٹو ہنڈرڈ پر پہلے نمبر پر آ گئی ۔ البم کی دو لاکھ سینتیس ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں ۔ سیم نے پاپ بینڈ میرون فائیو اور بلیک شیلٹن کو پیچھے چھوڑ دیا جن کی البمز ریڈ بل بلیوز اور ٹیکسوما شور بھی گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی تھیں ۔