شاہ رخ خان کا ٹی وی شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا

شو میں 100 سامعین موجود ہوں گے‘ شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کی گئی ہیں

بدھ 15 نومبر 2017 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی شو ٹید ٹاکس انڈیا میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں100 سامعین موجود ہوں گے۔ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی میزبانی میں ٹی وی شو ٹیڈ ٹاکس انڈیا: نئی سوچ 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا نیا ٹی وی شو اس سے قبل دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر شو کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔

بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی اس شو میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں 100 سامعین موجود ہوں گے۔ شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کی گئی ہیں اگر شو کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل مثبت رہا تو مزید اقساط عکسبند کی جائیں گی اور اگر ردعمل اچھا نہ رہا تو شو کی صرف 7 اقساط ہی آن ایئر کی جائیں گی جس کے بعد سیزن 2 کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :