ماہرہ خان نے شاپنگ مال میں مداح کو ڈانس کی دعوت دے ڈالی

مداح نے ماہرہ خان کے ساتھ ’ظالما ‘گانے پر ڈانس کر کے دیگر افراد سے داد وصول کی

بدھ 15 نومبر 2017 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)پاکستان کی انتہائی خوبصورت اور معروف ادکارہ ماہرہ خان آج کل اپنی فلم ’ورنہ ‘ کی پروموشن کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ ٹی وی پروگرامز کو انٹرویودینے کے ساتھ ساتھ شاپنگ مالز میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیںبھی کر رہی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ماہرہ خان اپنے ایک مداح کے ساتھ ڈانس بھی کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شاپنگ مال میں ماہرہ خان اپنے مداح کو ڈانس کرنے کیلئے دعوت دیتی ہیں جس پر وہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس کا گانا چنتاہے اور ماہرہ خان کے ساتھ ’ظالما ‘گانے پر ڈانس کر کے دیگر افراد سے داد وصول کرتاہے ۔ماہرہ خان بھی اپنی فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ماہرہ خان کی فلم پاکستان میں سب سے زیادہ کامیاب ہونے والی فلم بن سکتی ہے ۔