اداکارہ، ہدایتکار و فلمساز سنگیتا بیگم شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہسپتال ..
تازہ ترین : 1

اداکارہ، ہدایتکار و فلمساز سنگیتا بیگم شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہسپتال داخل

ایس ایم ای فائونڈیشن کے چیئر مین ولی اللہ خان نے سنگیتا بیگم کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء)اداکارہ، ہدایتکار و فلمساز سنگیتا بیگم ان دنوں کلفٹن میں واقع ایک اسپتال میں داخل ہیں انہیں تین دن قبل شوگر اور ہائی بلیڈ پریشر کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا گزشتہ شام انہیں پرائیویٹ کمرے میں شفٹ کردیا گیا جہاں وہ روبصحت ہیں ۔ دریں اثناء ایس ایم ای فائونڈیشن کے چیئر مین ولی اللہ خان نے سنگیتا بیگم کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیااور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چیئر مین پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوی ایشن اطہر جاوید صوفی بھی موجود تھے سنگیتا بیگم نے ولی اللہ خان اور اطہرجاوید صوفی کا عیادت کرنے پر شکریہ اداکیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 11:30:07

اپنی رائے کا اظہار کریں