جرگے کے اتفاق رائے سے جنوبی وزیرستان میں موسیقی اوررقص پر پابندی عائد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 نومبر 2017 11:23

جرگے کے اتفاق رائے سے جنوبی وزیرستان میں موسیقی اوررقص پر پابندی عائد ..
جنوبی وزیرستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15نومبر 2017ء):جرگے کے اتفاق رائے سے جنوبی وزیرستان میں موسیقی اوررقص پر پابندی عائد کر دی گئی۔پابندی کے اعلان پر مشتمل پمفلٹس علاقے میں تقسیم کئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں پھر خوشیاں منانے یا شادی بیاہ اور منگنی کے موقع پر موسیقی سننے یا رقص کرنے پر ایک پمفلٹ کے ذریعے پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ پمفلٹ چند روز قبل جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا میں تقسیم کئے گئے اور مساجد میں پڑھ کر سنائے گئے ہیں۔یہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے علاقے کی معتبر شخصیات اور علما کرام کا جرگہ منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کو محرم کے بغیر بازار‘ ڈاکٹر یا روحانی علاج کے لئے کسی کے پاس جانے پر پابندی عائد ہو گی اور اس کے خلاف ورزی کرنے والے قومی مجرم تصور کئے جائیں گے۔سی ڈی کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔