فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے گانے ’’سواگ سے کریں گے سب کا سواگت‘‘ کی عکسبندی مکمل

بدھ 15 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے پہلے گانے ’’سواگ سے کریں گے سب کا سواگت‘‘ کی عکسبندی یونان میں مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف پر یونان میں فلمائے گئے گانے کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔ اس گانے میں یونان، فرانس اور ٹرینیڈاڈ سے ڈانسرز شامل کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :