ہر کسی کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے، جیکولین فرنینڈس

بدھ 15 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ آرٹ کی ایک شکل ہے اور ہر کسی کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو فلم سے مسئلہ ہے انہیں فلم نہیں دیکھنی چاہیئے لیکن تشدد اس مسئلے کا حل نہیں ہے، یہ بہت غلط طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ فلم آرٹ کی ایک شکل ہے اور ہر کسی کو آزادی اظہار حاصل ہے ، تشدد کے علاوہ اس مسئلے کو حل کرنے کے اور بھی بہت سے بہتر طریقے ہیں۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔