Live Updates

ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کو ملانے کے لئے فیصل واڈا کا کوئی کردار نہیں ،عمران خان

بدھ 15 نومبر 2017 11:16

ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کو ملانے کے لئے فیصل واڈا کا کوئی کردار ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی طرف سے فیصل واڈا کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی کہ ایم کیو ایم پاک سر زمین آپس میں ملیں ہماری پارٹی کی لیڈر شپ خود صدمہ سے دو چار تھی کہ ہوا کیا ہے کہ ایک دن پارٹی ایم کیو ایم اور پاک سرزمین آپس میں ملتی ہیں اور دوسرے دن طلاق ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کے ملنے کے بارے میں کسی بھی پارٹی کے سینئرز کو کوئی بھی علم نہیں تھا ،عارف علوی اس کے بارے میں وضاحت طلب کریں گے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی نے آپس میں ایک ہونے کا اعلان کیا تھا اور ایک ہی نشان سے اکھٹے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور سمجھا جا رہا تھا کہ فیصل واڈا نے ان پارٹیوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات