بنوں یونیورسٹی میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز
تازہ ترین : 1

بنوں یونیورسٹی میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء)بنوں یونیورسٹی میں ہفتہ صفائی مہم کاآغازکردیاگیا،وائس چانسلربنوں یونیورسٹی کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی ،واک کے شرکاء سے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرانجینئرسیدعابد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میںہفتہ صفائی مہم کے آغازکامقصدنہ صرف یہاں پرآلودگی سے پاک ماحول پیداکرناہے بلکہ گندگی سے پھیلنے والے امراض سے بچائوکیلئے حفاظتی تدابیربھی اختیارکرناہے اس کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء میںیہ شعوراجاگرکرناہے کہ اپنی اردگرد کی صفائی ہماری اپنی ذمہ داری ہوگی جس سے غفلت برتنے سے امراض پھیلیں گے اسلئے پڑھائی کیساتھ ساتھ اردگردکے ماحول پربھ نظررکھنابھی ان کے فرائض میں شامل ہے ۔

اس موقع پروائس چانسلرڈاکٹرسلطان محمود،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن جاویدخان،ایڈمنسٹریٹرکرنل ریٹائرمحمدنثارخان،سیکورٹی آفیسرسلام شاہ اوردیگربھی موجود تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 11:10:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں