نیب نے اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا
تازہ ترین : 1
نیب نے اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا

نیب نے اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2017ء):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف مل کر اس قوم کا پوری دنیا میں مذاق بنا رہے ہیں ، نواز شریف اسحاق ڈار سے استعفیٰ نہیں لے رہے اور اسحاق ڈار ہیں کہ وہ اپنے عہدے کے ساتھ ہی چمڑے ہوئے ہیں جبکہ لندن سے بیڈ کی تصاویر چھپوا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اس کی تاریں کہیں نہیں جاتیں۔

اب یہ ہوا ہے کہ نیب حتمی طور پر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے قدموں پر چل کر پاکستان نہیں آنا، وہ ملک سے باہر ایک سرکاری میٹنگ کرنے گئے تھے اور میٹنگ ختم ہوتے ہی وہاں سے لندن چلے گئے۔ نیب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ نیب ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ حسین نواز ور حسن نواز کا کیس بھی دیکھا جائے گا ، اگر انہوں نے پاکستان کی شہریت ترک کر دی تو اور بات ہے ورنہ ان کا بھی یہی حشر ہو گا۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 11:08:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں