مسلم لیگ ن کی انتخابی حکمت عملی،پنجاب میں من پسند پولیس افسران کی تعیناتی اور ..
تازہ ترین : 1
مسلم لیگ ن کی انتخابی حکمت عملی،پنجاب میں من پسند پولیس افسران کی تعیناتی ..

مسلم لیگ ن کی انتخابی حکمت عملی،پنجاب میں من پسند پولیس افسران کی تعیناتی اور مخالف افسران کو صوبے سے نکالنے کا منصوبہ تیار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15نومبر 2017ء):مسلم لیگ ن کی حکومت نے حکومتی مشینری کو انتخابات میں استعمال کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ،من پسند پولیس افسروں کو مخصوص جگہوں پر تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ مخالفین کو صوبے سے نکالنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2018کے عام انتخابات میں سرکاری مشینری کو استعمال کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ۔

انتخابات میں ممکنہ مدد دینے والے من پسند پولیس افسران کی فہرستیں تیار کی جانے لگیں ۔پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی سے ایسے افسران کے نام مانگ لیے جو مخالفین کو دبانے میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ اپنوں کے لیے دست وبازو بھی بن سکتے ہیں۔من پسند اور ہم خیال افسران کو لاہور ،گوجرانوالہ ،قصور گجرات ،ملتان ،بہاولپور ،رحیم یار خان ،فیصل آباد راولپنڈی ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں ترجیحی بنیادوں پر تعینات کئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ میرٹ پر کام کرنے والے اور مخالفین کے ہم خیال پولیس افسران کو صوبہ بدر کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا گیا ۔صوبہ بدر کئیے جانے والے افسران میں اب تک 28افسران کے نام سامنے آچکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 10:54:51

اپنی رائے کا اظہار کریں