سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی
تازہ ترین : 1
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2017ء): سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔ نواز شریف نے عدالت میںط دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ کی کمیو تھیراپی ہونا ہے لہٰذا لندن جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے عدالت سے ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی اور کہا کہ استثنیٰ محض ایک ہفتے کا مانگ رہا ہوں ایک ہفتے کے بعد وطن واپس پہنچ جاﺅں گا۔ نواز شریف نے ظافر خان کو عدالت میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ، اور کہا کہ میری عدم موجودگی میں ظافر خان میری نمائندگی کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 10:43:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں