ڈرائیونگ لائسنس کے بدلے سرکاری ملازم کو رشوت میں چاکلیٹ کی پیشکش پر خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 نومبر 2017 10:43

ڈرائیونگ لائسنس کے بدلے سرکاری ملازم کو رشوت میں چاکلیٹ کی پیشکش پر ..
شارجہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15نومبر۔2017ء) شارجہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بدلے سرکاری ملازم کو رشوت میں چاکلیٹ کی پیشکش پر خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ایک مشکل کام ہے، ٹیسٹ پاس کیے بغیر کسی کو بھی لائسنس جاری نہیں کیا جاتا ، لوگ کئی کئی بار ٹیسٹ دیتے ہیں اور فیل ہوجاتے ہیں، جس کے بعد وہ پھر سے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے مطابق ایک خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ میں سات بار ناکام ہونے کے بعد متعلقہ محکمے کے ایک ملازم کو رشوت کے طور پر 500 درہم اور چاکلیٹ دینے کی پیشکش کی اور مطالبہ کیا کہ اس کے عوض انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جائے۔تاہم پولیس اہلکار نے رشوت کی پیشکش کے بارے میں حکام کو آگاہ کردیا اور محکمے نے قانون کے مطابق شارجہ کی عدالت میں خاتون کے خلاف تحریری شکایت جمع کرادی، عدالت نے خاتون کو طلب کیا جہاں ملزمہ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے نقدی و چاکلیٹ کی پیشکش بطور رشوت نہیں بلکہ تحفے کے طور پر کی۔

متعلقہ عنوان :