دبئی میں گالی دینے پر2درہم جرمانہ‘چیک باﺅنس ہونے ‘ ہوٹل کو کرایہ ادا نہ کرنے ..
تازہ ترین : 1
دبئی میں گالی دینے پر2درہم جرمانہ‘چیک باﺅنس ہونے ‘ ہوٹل کو کرایہ ادا ..

دبئی میں گالی دینے پر2درہم جرمانہ‘چیک باﺅنس ہونے ‘ ہوٹل کو کرایہ ادا نہ کرنے پر بھی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15نومبر۔2017ء) دبئی میں گالی دینے، چیک باﺅنس ہونے اور ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی حکومت نے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کم سنگین جرائم پر پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز کو جرمانے کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔

دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت اب پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ نئے قوانین کا مقصد دبئی آنے والے سیاحوں کو عدالتی کارروائیوں کی وجہ ہونے والی تاخیر سے بچانا ہے۔نئے قوانین کے تحت گالی دینے والے شخص کو بھی 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی روپوں میں 57 ہزار روپے بنتا ہے جبکہ ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

البتہ اس خبر میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دبئی حکومت کے مطابق کس چیز کو ”گالی“ میں شمار کیا گیا ہے یا پھر گالی کی تشریح کے لیے بھی وہاں کی عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔ اسی طرح خودکشی کی ناکام کوشش کرنے پر ایک ہزار درہم اور فون کے ذریعے تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا جب کہ چیک باﺅنس ہونے کی صورت میں 2 ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 10:43:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں