ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں استغاثہ کی گواہ سدرہ منصورکا بیان رکارڈ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 نومبر 2017 10:41

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15نومبر 2017ء) ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نیب کی گواہ سدرہ منصورنے بیان رکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں بیان رکارڈ کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سدرہ منصور کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے مانگی گئی دستاویزات تفتیشی افسر کو پیش کیں۔نیب کو دی گئی دستاویزات پر میرے دستخط اور انگوٹھے کا نشان موجود ہے۔

18اگست 2017کو نیب لاہور میں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئی۔سدرہ منصور نے نیب کو جمع کروائی جانے والی دستاویزات کی تفصیلات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ سالانہ آڈٹ رپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی نیب کو پیش کی۔نیب کو حدیبیہ پیپر ملز کی2000سے2005تک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی۔نیب کو دی گئی دستاویزات میں کورنگ لیٹر،کمپنیوں کی سالانہ آڈٹ رپورٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو کاپیاں ہیں اصل نہیں۔جس پر سدرہ منصور کا کہنا تھا کہ یہ کاپی کمپنیز کی جانب سے ایس ای سی پی کو فراہم کی گئیں۔خواجہ حارث نے ایک مرتبہ پھر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان دستاویزات پر کمپنیز کی مہر یا سیل موجود نہیں ہے اور نہ ہی کورنگ لیٹر موجود ہے جس پر سدرہ منصور کا کہنا تھا کہ جی نہیں ہے اور یہ ضروری بھی نہیں ہے۔وکیل صفائی نے سدرہ منصور کی فراہم کردہ دستاویزات پر اعتراض بھی کیا۔2000سے2005تک کے آڈٹ میں حدیبیہ پیپر ملز میں ایک جیسی رقم موجود نہیں۔عدالت میں سدرہ منصور پر جرح جاری ہے۔