پہلے مولانا طارق جمیل نے جب نواز شریف کے لیے دعا کی تھی تو مارشل لا لگ گیا تھا

نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ بیٹھ کر سوچیں کہ ان کو یہاں تک کون لے کر آیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 نومبر 2017 10:34

پہلے مولانا طارق جمیل نے جب نواز شریف کے لیے دعا کی تھی تو مارشل لا لگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ لوگ پھر سے سپریم کورٹ میں گئے ہیں اور سپریم کورٹ نے پھر لکھا ہے کہ آپ پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ، نواز شریف نے کبھی تصور نہیں کیا ہو گا کہ سپریم کورٹ انہیں جھوٹا کہے گی ، جعل ساز کہے گی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ریویو پٹیشن میں کہا گیا کہ آپ مافیہ چلاتے ہیں، عوام اور لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں، ان کی جائیدادیں ضبط کرو، ان کے بچوں کو اشتہاری بنا دو ،ان کے وارنٹ جاری کر دو۔ اب وقت آ گیا ہے کہ نواز شریف بیٹھ کر یہ سوچیں کہ انہیں30 ،40 سال میں کیا حاصل ہو اہے اور انہیں یہاں تک کون لے کر آیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے انہیں سمجھایا ہو گا، لیکن میں آپ کو تاریخ بتا دوں کہ مولانا طارق جمیل پہلے جب دعا کر کے گئے تھے تو اس کے بعد 12 اکتوبر 1999کو مارشل لا لگ گیا تھا، اب پتہ نہیں کیا ہوتا ہے۔

پہلے جس دن مولانا طارق جمیل کو جس دن بلایا گیا تھا اسی دن مارشل لا لگ گیا تھا۔ لیکن اب ان کی دعاﺅں کے کیا اثرات ہوتے ہیں اللہ جانتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: