عدالتوں کے دہرے معیار کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 نومبر 2017 10:19

عدالتوں کے دہرے معیار کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے دہرے معیار کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو ضمانت مل گئی اس پر آپ کا کیا ردعمل ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ یہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے دہرے معیار کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :