بھارت کی دوریاستوں کے درمیان رس گلے پر قانونی جنگ ‘مغربی بنگال کے حق میں فیصلہ
تازہ ترین : 1
بھارت کی دوریاستوں کے درمیان رس گلے پر قانونی جنگ ‘مغربی بنگال کے حق ..

بھارت کی دوریاستوں کے درمیان رس گلے پر قانونی جنگ ‘مغربی بنگال کے حق میں فیصلہ

کولکتہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15نومبر۔2017ء) بھارتی ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ کے درمیان’ ’رس گلے“ کے حوالے سے 2015 سے جاری تنازع حل ہوگیا اور اس حوالے سے جاری قانونی جنگ بالاآخر مغربی بنگال نے جیت لی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی 2 ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ میں’ ’رس گلے“ کی ایجاد کے حوالے سے کشیدگی جاری تھی اور معاملہ جغرافیکل انڈیکیشن رجسٹری تک جاپہنچا رس گلے کے حوالے سے تنازع 2015 سے جاری تھا جب اڑیسہ کے ایک وزیر نے بیان میں کہا کہ ’‘رس گلا‘ ‘ریاست میں 600 سال سے موجود ہے جس پر بنگال کے وزیرخوراک نے کہا کہ اڑیسہ کا دعوی جھوٹ اور بے بنیاد ہے-’رس گلہ‘ خالصتاً بنگال کی ایجاد ہے اور اس دعوے پر بنگال حکومت نے عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

بالاآخر تقریباً دو سال بعد رس گلے کی جغرافیائی پیدائش کا دعوی مغربی بنگال نے جیت لیا، جغرافیکل انڈیکیشن رجسٹری نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ”رس گلہ“ مغربی بنگال کی ایجاد ہے اور اس کا ریاست اڑیسہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ٹوئٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور فخر محسوس کررہی ہوں کہ ”رس گلے“ کو بنگال کی جغرافیائی علامت کا درجہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2015 میں اڑیسہ حکومت نے سوشل میڈیا پر رس گلے کو اڑیسہ کی ایجاد کے نام سے مہم شروع کی تھی جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر زیربحث رہا اور بالآخر بنگال حکومت اور اڑیسہ اس حوالے سے عدالت تک جانے کا فیصلہ کربیٹھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 10:10:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں