ممبئی میں چوروں نے 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر سرکاری بنک لوٹ لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 نومبر 2017 10:10

ممبئی میں چوروں نے 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر سرکاری بنک لوٹ لیا
ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15نومبر۔2017ء) بھارت کے شہر ممبئی میں چوروں نے ایک حکومتی بینک 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر لوٹ لیا ہے چوروں کو یہ سرنگ کھودنے میں چار ماہ لگے۔پولیس نے بتایا کہ کیش رقم اور زیور چوری ہوا ہے تاہم اس کی مالیت کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے منصوبہ سازوں نے بینک آف بروڈا کی عمارت کے ساتھ والی جگہ کرائے پر لی تھی تاکہ وہ بینک میں چوری کرنے کے لیے سرنگ کھود سکیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یہ چوری کرنے والوں نے ساتھ والی دکان میں ایک روزمرہ اشیا کی دکان بنائی تھی تاکہ کسی کو بھی اس حوالے سے شک نہ ہو۔ یہ ظاہر نہیں کہ کسی کو شک پڑے بنا کئی ماہ تک یہ چور سرنگ کھونے میں کیسے کامیاب ہوئے۔ بینک کے بہت سے پریشان صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی عمر بھر کی جمع پونجی بینک میں لاکروں میں موجود تھی اور اب وہ لٹ گئی ہے۔ ایک شخص نے بتایا کہ کئی نسلوں سے ان کے خاندان میں جو زیور تھا وہ چوری ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پینک کے 225 میں سے 30 لاکروں میں چوری کی گئی ہے۔اس واقعے کے ملزمان کی نشاندہی ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :