بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) سے شروع ہوگا

بدھ 15 نومبر 2017 10:10

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ۔ بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں بھارت میں موجود ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے 20 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ناگپور اور تیسرا 2 سے 6 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو دھرم شالا، دوسرا 13 دسمبر کو چندی گڑھ اور تیسرا 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کوٹک، دوسرا 22 دسمبر کو انڈور اور تیسرا 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :