امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مختلف مقامات پر فائرنگ5افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 نومبر 2017 09:42

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مختلف مقامات پر فائرنگ5افراد ہلاک
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15نومبر۔2017ء) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی دیہی علاقے کے مختلف مقامات پر فائرنگ میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ ایلیمنٹری سکول میں بھی پیش آیا جس سے متعدد طلبہ زخمی ہوئے۔ٹیہاما کاﺅنٹی کے اسسٹنٹ شیرف فِل جانسن نے بتایا کہ افسران سکول سمیت کم از کم 5مقامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس فائرنگ سے متاثرہ افراد کی حتمی تعداد نہیں، تاہم اس میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تقریباً 100 اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں حصہ لیا۔کورنِنگ یونین ایلیمنٹری سکول ڈسٹرکٹ کی انتظامی اسسٹنٹ جینائن کوئسٹ نے بتایا کہ سکول میں فائرنگ سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، تاہم گولی لگنے سے متعدد طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس میں ایک سفید فام امریکی شہری نے چرچ میں داخل ہو کر فائرنگ کی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
 

متعلقہ عنوان :