پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 00:58

پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ کرلیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرلائن اور ترکش ائیرلائن کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کر لی ہے۔ کوڈشیئرنگ استنبول، ابوظبی، مسقط، دبئی کیلیے کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور لاہورکے مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کوڈ شیئرنگ کے تحت پی آئی اے دبئی، ابوظبی، مسقط سے ترکش ایئرلائن کے مسافروں کو سہولت دے گی۔ جبکہ ترکش ایئرلائن روزانہ استنبول سے کراچی، لاہور، اسلام آباد کیلیے   6پروازیں چلائے گی ۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے استنبول کے لیے پروازیں بھی آپریٹ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے سے پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :