دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ ختم ہو چکی،اب امریکا شامی علاقوں سے اپنے تمام فوجی واپس بلائے،بشارالاسد کی حکومت کا مطالبہ

منگل 14 نومبر 2017 23:40

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ ختم ہو چکی،اب امریکا شامی علاقوں سے ..
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں بشارالاسد کی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ اب جب کہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے خلاف جنگ تقریبا ختم ہو چکی ہے اس لیے امریکا کو چاہیئے کہ وہ شامی علاقوں سے اپنے تمام فوجی واپس بلائے۔

(جاری ہے)

شامی دارالحکومت دمشق میں ملکی وزارت خارجہ کے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسد حکومت بھی ملک میں مسلح تنازعے کا حل چاہتی ہے لیکن شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے ذریعے تنازعے کے کسی سیاسی حل کو فوجی طریقے سے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایک روز قبل ہی کہا تھا کہ جب تک اقوام متحدہ کی ثالثی میں شامی امن مذاکرات کے ٹھوس نتائج نہیں نکلتے شام میں موجود امریکی فوجی کہیں نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :