وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن سے سویڈن کی سفیر انگریڈجانسن کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا

منگل 14 نومبر 2017 23:13

وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن سے سویڈن کی سفیر انگریڈجانسن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن سے سویڈن کی سفیر انگریڈجانسن نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ انوشہ رحمن نے سفیر کو آئی ٹی کی ترقی کیلئے وزارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل ادراک ہے کہ آئی ٹی معاشی ترقی کیلئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے ہم زندگی کے ہر طبقہ فکر کی ترقی کیلئے اس شعبہ کو بروئے کار لارہے ہیں۔ اس حوالے سے خواتین پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزارت نے اس حوالے سے ڈیجیٹل پروگرام کی بھی منظوری دے دی ہے،سویڈن اس تربیتی پروگرام میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کرسکتا ہے۔ سویڈش سفیر نے حکومت اور وزارت آئی ٹی کی طرف سے شعبہ کی ترقی اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ دوطرفہ آئی ٹی کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :