موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی سمت پرگامزن کیا ہے ،دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے کے بعد ملک میں امن بحال ہوا ،امن کی بحالی سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو فروغ ملا

وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کا جنیوا سکول آف ڈپلومیسی کی جانب سیاعزاز ڈگری ملنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 23:08

موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی سمت پرگامزن کیا ہے ،دہشت گردی ..
اسلام آباد/جنیو ا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء)وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی سمت پرگامزن کیا ہے ،دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے کے بعد ملک میں امن بحال ہوا ،امن کی بحالی سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو فروغ ملا ۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق جنیوا سکول آف ڈپلومیسی کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو اعزاز ڈگری دے دی گئی ،ادارے نے خواجہ آصف کو ان کی شاندار سیاسی خدمات پر اعزاز سے نوازا۔

اعزازی ڈگری کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طلباء اور سفیروں نے بھی شرکت کی ۔ خواجہ آصف سے پہلے یہ اعزاز روس اور سوئٹزر لینڈ کے سابق صدور بھی حاصل کر چکے ہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی سمت پرگامزن کیا ہے ،دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے کے بعد ملک میں امن بحال ہوا ،امن کی بحالی سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو فروغ ملا ۔