دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سے توانائی کی فراہمی میں استحکام ،تحفظ خوارک کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت داسو ڈیم سمیت دیگر ہائیڈرل پاور منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے،
حکومت سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی توانائی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہاہے ،توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جا رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کی چین کے انٹرنیشنل انجینئرنگ گروپ گیژوبا کے صدر سے ملاقات میں گفتگو
منگل 14 نومبر 2017 23:08
(جاری ہے)
وزیرداخلہ نے منصوبے کی تیز ترتکمیل اور پاکستان میں انفراسٹرکچر وتوانائی کے شعبے میں متحرک سرمایہ کاری پر وفد کی حوصلہ افزائی کی ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی نے مشکل وقت میں سماجی واقتصادی میدان میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے اور سرکاری ونجی شعبے کے تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم اور انہیں اس سلسلے میں مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی توانائی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے اور توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جا رہے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ این ڈی آر سی ،چین نے سی پیک منصوبوں کیلئے تین اچھی ساکھ رکھنے والی کمپنیوں کے پینل کی تجویز دی ہے اور کم بولی دہندہ نے یہ منصوبہ حاصل کیا ہے ، یہ عمل انتہائی شفاف ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ توانائی کی مستحکم فراہمی اور خوراک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت داسو ڈیم اور دیگر دوسرے ہائیڈل پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔انہوں نے ڈیموں کو پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم کلید قراردیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ صنعتی زون سی پیک کیلئے اہم عنصر ہیں ، ان زونز کی تعمیر سے ملک میں صنعتی عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.