ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لاہور کراچی موٹر وے کا افتتاح مارچ 2018کے آخر میں کیا جائے گا،وزیر مملکت محمد جنید انوار چوہدری

منگل 14 نومبر 2017 23:03

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لاہور کراچی موٹر وے کا افتتاح مارچ 2018کے آخر میں کیا ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) لاہور کراچی موٹر وے کا افتتاح مارچ 2018کے آخر میںکیا جائے گا، جبکہ ایم فور گوجرہ ٹوبہ ملتان سیکشن جون 2018میں مکمل ہو گا ،ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بننا چاہیے ،مگر یہ معاملہ سیاست کی نظر ہوچکا ہے ،میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے ،محمد جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ حلقہ بھر میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کروائے ہیں ،ٹوبہ کے شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ88کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوچکا ہے ،اب میونسپل کمیٹی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے کیونکہ شہریوں سے پانی کا بل بھی میونسپل کمیٹی ہی وصول کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر سیاست نہ کی جائے ،بلکہ شہریوں کے دیرینہ مسئلہ جو کہ حل ہوچکا ہے اس کو مزید لٹکایا نہ جائے ،وزیر مملکت مواصلات نے کہا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ،اس موقع پر محمد جنید انوار چوہدری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کی عمارت کی تزین و آرائش کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ، اور اعلان کیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافیوں کیلئے ہائوسنگ کالونی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ،اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا عبدالقیوم خاں سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :