ْمریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن

منگل 14 نومبر 2017 23:03

ْٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ صحت کے لئے خصوصی طور پر گراں قدر فنڈز فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا خواب شر مند ہ تعبیر ہو سکے، اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری براے پاپولیشن و ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید، سابق رکن صو بائی اسمبلی سردار مسعود خان گادھی، اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف نواز ملک، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری ، ایم ایس ڈاکٹر نیاز احمد ،میاں عبد الستار، رائے عبد الشکو ر مارتھ سمیت دیگر ممبران کمیٹی بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے کہا کہ مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اور انسانی خد مت کے جذبہ کے تحت مذکورہ مشن کو بھر پور طریقے سے جاری رکھیں اس سلسلہ میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا، اجلاس سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو صحت اور علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو 100فیصد ادویات کی مفت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،تاکہ عوام الناس کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات مستفید ہوں،ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے مزید کہا کہ باہر سے آنے والوں لوگوں کے لئے سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورماحول کو صاف رکھنے کے لئے سایہ دار درخت کے علا ئوہ پھولدار پودے بھی لگائے جائیں اس موقع پر سی سی ٹی وی کیمروں،میڈیشن ودیگر ہسپتال کے لئے خریدنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔