وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بلوچستان کو دوسروں صوبوں کے برابر لانے کے لئی10 سالہ پیکج کا اعلان

موجودہ پیکج میں اسکول، بجلی، گیس اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہو گی ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،صحافیوں سے بات چیت

منگل 14 نومبر 2017 23:01

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بلوچستان کو دوسروں صوبوں کے برابر لانے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دوسروں صوبوں کے برابر لانے کے لئی10 سالہ پیکج کا اعلان کر دیا اور موجودہ پیکج میں اسکول، بجلی، گیس اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہو گی ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چل رہی ہے جو جون 2018 میں مدت پوری کرے گی اور دوماہ بعد الیکشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور قانون کی بالا دستی قائم رہنی چاہیے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10 سالہ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج میں اسکول، گیس، بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی، پانی کی اسکیموں پر کام کیا جائے گا جب کہ گیس کی اسکیموں کے تحت ہر ضلع میں ایل پی جی پلانٹ لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اور آدھا صوبائی حکومت ادا کرے گی اور کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آ کر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔