وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بلوچستان کے لیے دس سالہ پیکیج بنانے کا اعلان

بلوچستان پیکج کا آدھا فنڈ وفاق اورآدھا فنڈ صوبائی حکومت دے گی ، حکومت جون 2018 میں مدت پوری کرے گی دوماہ بعد الیکشن ہوں گے،میڈیا سے گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 22:58

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بلوچستان کے لیے دس سالہ پیکیج بنانے کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے دس سالہ پیکیج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جون 2018 میں مدت پوری کرے گی دوماہ بعد الیکشن ہوں گے بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اورآدھا فنڈ صوبائی حکومت دے گی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کیلیے دس سال کا پیکیج بنایاجائیگا،گیس ،بجلی ،پانی کی اسکیمز پر کام کیاجائیگا،گیس کی اسکیمز کے تحت ہر ضلع میں ایل پی جی پلانٹ لگ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اورآدھا فنڈ صوبائی حکومت دے گی کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آکر اس عمل کا جائزہ لیا جائے ،