احتساب عدالت کااسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

سماعت21 نومبر تک کیلئے ملتوی

منگل 14 نومبر 2017 22:58

احتساب عدالت  کااسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت21 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل کے روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے تفتیشی افسر بھی لاہور سے آتے ہیں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی بعدازاں عدالت نے وقفہ کے بعد سماعت شروع کی تو اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے ہائیکورٹ میں مصروفیات کی وجہ سے سماعت ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی بعدازاں عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 21 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔

۔ ۔۔۔۔وحید ڈوگر