فیصل آباد میں ڈاکو کا دکان سے آئسکریم لوٹنے کا انوکھا طریقہ، دیکھنے والے حیران ..
تازہ ترین : 1
فیصل آباد میں ڈاکو کا دکان سے آئسکریم لوٹنے کا انوکھا طریقہ، دیکھنے ..

فیصل آباد میں ڈاکو کا دکان سے آئسکریم لوٹنے کا انوکھا طریقہ، دیکھنے والے حیران رہ گئے

فیصل آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 نومبر2017ء) فیصل ٓباد میں ڈاکو کی چوری کی انوکھی واردارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک ڈاکو نے رات گئے ایک بیکری کا رخ کیا اور وہاں جاکر دکان میں بجائے پسے لوٹنے کے فریج میں پڑی آئسکریم چوری کرنے لگاْ۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو دبے پاؤں دکان میں داخل ہوا اور اپنے اردگرد نظر ڈالتے ہوئے فریج کا تالہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر ڈاکو نے پستول کے بٹ سے ہی فریج کا شیشہ توڑ ڈالا اور وہاں موجود آئسکریم لیکر فرار ہوگیا جبکہ سوشل میڈیا پر اس ڈاکو کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے کسی نے ڈاکو کوآئسکریم چور تو کسی نے اس ڈاکو کو معاف کرنے کی سفارش شروع کردی ہیں۔

۔ فریج توڑ کرآئسکریم کھانے والے ڈاکو نے کیسے رات گئے سرد موسم میں آئسکریم چرائی؟ جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 22:28:11

اپنی رائے کا اظہار کریں