صدر مملکت سے چیئرمین نیب کی ملاقات

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ممنون حسین کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا

منگل 14 نومبر 2017 22:14

صدر مملکت سے چیئرمین نیب کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ملاقات ،چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا،صدر مملکت نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔

جس میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کاوشوں سے صدر مملکت منون حسین کو آگاہ کیا گیا،صدر مملکت نینیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے تا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جا سکے۔