Live Updates

عمران خان پر تمام مقدمات سیاسی ہیں ، ان میں سرخرو ہوں گے، اب کوئی انکا راستہ نہیں روک سکتا،ڈاکٹر بابر اعوان

منگل 14 نومبر 2017 22:13

عمران خان پر تمام مقدمات سیاسی ہیں ، ان میں سرخرو ہوں گے، اب کوئی انکا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران کان پر تمام مقدمات سیاسی ہیں ، ان مقدمات میں سرخرو ہوں گے، اب کوئی عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی آواز دبانے کے لیے سیکڑوں کارکنان پر پرچے درج کیے گئے، جو لوگ ان مظاہروں کے دوران ریاستی تشدد سے مارے گئے ان کا کوئی پرچہ درج نہیں ہوا جس طرح ماڈل ٹان کا کوئی پرچہ درج نہیں ہوا۔

بابر اعوان نے کہا کہ یہ جمہوری احتجاج تھا، جس کی قیادت عمران خان نے کی، وہ کسی دفعہ کے تحت قابل دست اندازی جرم نہیں تھے اور پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اس وقت نوازشریف ریاستی طاقت استعمال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات سیاسی ہیں جو ناکام ہوں گے اور ہم ان مقدمات میں سرخرو ہوں گے، اب کوئی عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات