Live Updates

میرے خلاف مقدمات سیاسی ہیں ، پر امن احتجاج پردہشت گردی کاکیس بنا دیا ، یہ لوگ دہشتگردی کے نام پر کسی کے بھی وارنٹ نکال سکتے ہیں،منی لانڈرنگ کرنے والا ملک کا وزیر خزانہ کیسے ہوسکتا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 22:13

میرے  خلاف مقدمات سیاسی ہیں ، پر امن احتجاج پردہشت گردی کاکیس بنا دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنا ے گئے ، پر امن احتجاج کے اوپردہشت گردی کاکیس بنا دیا ، یہ لوگ دہشت گردی کے نام پر کسی کے بھی وارنٹ نکال سکتے ہیں،منی لانڈرنگ کرنے والا ملک کا وزیر خزانہ کیسے ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا، پر امن احتجاج کے اوپردہشت گردی کاکیس بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ مجھ پر دہشت گردی کے کیس کرسکتے ہیں تو کسی پر بھی کرسکتے ہیں، یہ لوگ دہشت گردی کے نام پر کسی کے بھی وارنٹ نکال سکتے ہیں، یہ ایک سیاسی کیس تھا۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے، جس دن اسحاق ڈار کا نام نیب میں آیا انہیں اسی دن مستعفی ہونا چاہیے تھا، ان پر اربوں کی کرپشن کا کیس ہے، منی لانڈرنگ کرنے والا ملک کا وزیر خزانہ کیسے ہوسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :