نواز شریف نے کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جواب دینے سے منع کر دیا

سابق وزیر اعظم کی کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو عام انتخابات کیلئے تیاری کی ہدایت، عوام منفی سیاست کرنے والوں کو انتخابات میں خود مسترد کردیں گے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مختلف شہروں سے آنے والے رہنما ئو ں اور کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 22:13

نواز شریف نے کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جواب دینے سے منع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جواب دینے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں انکی رہائش گاہ پر مختلف شہروں سے آنے والے رہنما ئو ں اور کارکنوں نے ملاقات کی اس موقع پر نوازشریف نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو عام انتخابات کیلئے بھرپورتیاری اور کمر کس لینے کی ہدایت کی ۔

پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے رہنما ئو ں اور کارکنوں کو مخالفین کوغیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو خود مسترد کر دیں گے ۔ واضح رہے کہ نیب ریفرنس کیسز میں نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :