چین اور امریکہ کی آفت زدہ علاقے میں مشترکہ فوجی مشقیں

مشقیں 20نومبر تک جاری رہینگی ،ریلیف کا کام تین مرحلوں میں مکمل ہو گا

منگل 14 نومبر 2017 22:09

پورٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) چین اور امریکہ کی مسلح افواج کی مشترکہ کوششیں امریکہ کے مغربی ساحلی شہر اورے گن کے پورٹ لینڈ میں شروع ہو گئیں،یہ مشترکہ مشقیں امریکہ کے طوفان زدہ عوام کو امداد پہنچانے اور قدرتی آفات میں انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے 13نومبر سے شروع کیا گیا ہے ، مشقیں 20نومبر تک جاری رہیں گی ،ریلیف کا کام 3مرحلوں میں کیا جائے گا ، پہلے تین دن پروگرام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ چارروز مشقیں ہو ں گی اور اس دوران لوگوں کو سیلابی علاقے سے نکالنے کا کام کیا جائے گا ، اس مرحلے پر دونوں طرف سے 35نمائندوں پر مشتمل کثیر القومی تعاون مرکز قائم کیا جائے گا جس کا مقصد تیسرے ملک میں آفت زدہ علاقے میں ریلیف فراہم کرنا اور انسانی ہمدرد ی کی بنیاد پر مدد کرنا ہے،اس کام میں کثیر القومی فوجی دستے شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں معاملات طے کئے جائیں گے،مشقوں کے دوران چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کی جنوبی تھیٹر کمانڈ اور امریکی فوج کے بحرالکاہل اور ساحلی گارڈز حصہ لیں گے جو کہ سطح آب پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ملبے میں دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے کام کریں گے جبکہ عمارتوں اور پلوں کے ملبے کو ہٹانے کا کام بھی کیا جائے گا ، ایک ہفتہ کے دوران فوجی تبادلے اور مشقیں چین اور امریکہ کے درمیان ادارہ جاتی تبادلہ پروگرام کا حصہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :