خضدار میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک من چرس برآمد،دو ملزمان کو گرفتار

منگل 14 نومبر 2017 22:07

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) خضدار کے علاقے نال میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں گاڑی کی خفیہ خانوں سے ایک من چرس برآمدکرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نصیر احمدمیروانی اور تحصیلدار نال شفیع محمد ،نائب تحصیل دار عبدالمجید خدرانی اور لیویز تھانے کے انچارج نور احمد زہری سمیت دیگر نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کی خفیہ خانوں سے 40کلوگرام چرس برآمدکرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :