یونیک موٹرز نے پاکستان میں جدید 150 سی سی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 14 نومبر 2017 21:59

یونیک موٹرز نے پاکستان میں جدید 150 سی سی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) یونیک موٹرز نے پاکستان میں جدید 150 سی سی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران جدید سے جدید موٹر سائیکلز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کئی کمپنیاں پاکستان میں جدید موٹر سائیکلز فروخت کیلئے پیش کر چکی ہیں۔ اب یونیک موٹرز نامی کمپنی نے بھی پاکستان میں جدید 150 سی سی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش کر دی ہے۔ کریزر 150 نامی موٹر سائیکل جدید خصوصیات کی حامل ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل کا ڈیزائن بھی کسی ہیوی بائیک سے کم معلوم نہیں ہوتا۔ موٹر سائیکل کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :