نوازشریف نے پنجاب ہاوس میں لیگی وزراء کیساتھ احتساب عدالت اور آئندہ سیاسی حکمت عملی بارے مشاورت کے لیے سرجوڑ لیے۔

منگل 14 نومبر 2017 21:54

نوازشریف نے پنجاب ہاوس میں لیگی وزراء کیساتھ احتساب عدالت اور آئندہ ..
اسلام آباد:( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) ٓئندہ سیاست میں کیا ہونے جارہاہے اور کل کی پیشی پر کیا ہوگا، نوازشریف نے لیگی رفقاٗ کیساتھ پنجاب ہاوس میں سر جوڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز،طلال چوہدری، مریم اورنگزیب اور امیر مقام سمیت سابق وزیراطلاعات پرویز رشید اور ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سمیت قانونی ٹیم کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ پنجاب ہاوس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کل احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق نکات پر مشاورت کی گئی تاہم اجلاس میں شریک ارکان نے بیگم کلثوم نواز کی طعبیت سے متعلق بھی خیریت دریافت کی جس پر نوازشریف نے ارکان سے بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کی جلد بہتری کی دعا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں اس وقت دعاؤں کی سخت ضرورت ۔

متعلقہ عنوان :