Live Updates

خیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا کو شکست دی،بلین ٹری سونامی پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے،عمران خان

منگل 14 نومبر 2017 22:04

خیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا کو شکست دی،بلین ٹری سونامی پاکستان کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا کو شکست دی ہے، بلین ٹری سونامی پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے، اگلا ہدف خیبرپختونخوا میں 2 ارب درخت لگانے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو بلین ٹری سونامی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بلین ٹری سونامی پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک مبارکباد کے مستحق ہیں، ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی ہمارے بڑے مسئلے ہیں اگر ان مسائل پر قوم نے فیصلہ نہ کیا تو آگے تباہی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ مجھے پتہ چلا ٹمبر مافیا نے درخت کاٹے ہیں اور ایک فاریسٹ گارڈ کو قتل کیا ہے ،ْخیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا کو شکست دی۔ عمران خان نے کہاکہ ٹمبر مافیا نے دس سالوں میں 2 سو ارب روپے کی لکڑی کاٹی ،ْ فاریسٹ گارڈز کو آج ترقیاں ملیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک ارب 18 کروڑ درخت لگانا بہت بڑا چیلنج تھا۔ عمران خا ن نے بتایا کہ درخت لگانے کے بعد آڈٹ کرایا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات