آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے قائد کے وعدے پورے نہ ہوسکے

منگل 14 نومبر 2017 22:01

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے قائد چوہدری ناصر محمودنے تین سال قبل اپنے دورہ غذر کے موقع پر گاہکوچ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلانات کئے تھے مگر ان اعلانات پر وعدہ وفا نہ ہوسکا گلگت بلتستان کے صوبائی الیکشن کے دوران غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قائد نے غذر کے عوام کو ایمبولنس فراہم کرنے اور سکولوں کی اور ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ میں کوئی سیاسی اعلان نہیں کرتا بلکہ میں الیکشن کے بعد ہی یہ تمام اعلانات پر عملی جامہ پہنا دونگا مگر اس نے ابھی تک ایک اعلان کو بھی پورا نہیں کیا نہ تو ہسپتال یا سکول بنے نہ ہی کوئی ایمبولنس لوگوں کو ملی الیکشن کے بعد عام ادمی پارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی بھی زیر زمین چلے گئے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ جس شخص نے جھوٹے وعدے نہ کرنے اور سیاسی اعلانات نہ کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود اپنے اعلانات پورے نہیں کئے وہ شخص اگلے الیکشن میں کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگے گا ادھر آل پاکستان عام ادمی پارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی بھی الیکشن کے بعد زیر زمین چلے گئے ہیں اور ووٹر یہ انتظار میں ہیں کہ ان کے قائد کے ایمبولنس کب غذر پہنچ جائینگے اور علاقے میں سکول اور ہسپتال کا اعلان کا کیا بنے گا۔

متعلقہ عنوان :